ہیڈلائنز


اسلامی ممالک پر مشتمل فوجی اتحاد کی عملی تشکیل اور قواعد و ضوابط طے

Written by | روزنامہ بشارت

فوجی اتحاد کی عملی تشکیل اور قواعد و ضوابط طے کرنے کیلیے’’دو مراحل‘‘ پر مبنی حکمت عملی ارکان ممالک نے باہمی مشاورت سے طے کر لی ہے تاہم اس حکمت عملی کے پہلے مرحلے میں ارکان ممالک کی حکومتوں کی مشاورت سے اسلامی فوجی اتحاد کی عملی تشکیل کیلیے ’’ قواعد و ضوابط ‘‘طے کیے جائیں گے اور دوسرے مرحلے میں اتحاد میں شامل ممالک کے تعاون سے اس کا فوجی سیٹ اپ بتدریج قائم کیا جائے گا، مذکورہ اسلامی اتحاد ’’بری، بحری اور فضائی‘‘ فوجی سیٹ اپ پر مشتمل ہوگا، اس اسلامی فوجی اتحاد کا اولین ایجنڈا ارکان ممالک سے دہشت گردی اور شدت پسندی کا مکمل خاتمہ ہوگا۔

اسلامی فوجی قیادت کی عملی تشکیل کیلیے سعودی حکام ارکان ممالک کی حکومتوں سے رابطے میں ہیں، یہ رابطے ’’براہ راست‘‘ کے بجائے ’’ پس پردہ ‘‘ سفارتی حکمت عملی کے تحت کیے گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلامی فوجی اتحاد کی تشکیل کیلیے سعودی حکام ارکان ممالک سے مشاورت کر ر ہے ہیں۔

Mostly cloudy

10°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 54%
Wind: NW at 11.27 km/h
Friday 11°C / 19°C Partly cloudy
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 13°C / 20°C Partly cloudy
Monday 12°C / 18°C Sunny
Tuesday 11°C / 19°C Sunny
Wednesday 11°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ