ہیڈلائنز


انسان کے اشرف المخلوقات ہونے کا تقاضہ ہے کہ وہ دوسروں کا درد بھی محسوس کرے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:اپنا درد تو ہر کوئی محسوس کرتا ہے لیکن انسان کے اشرف المخلوقات ہونے کا تقاضہ ہے کہ وہ دوسروں کا درد بھی محسوس کرے اور حتٰی المقدور ان کے کام آنے کی کوشش کرے۔ بعض اوقات ہماری چھوٹی سی کاوش بھی اتنی بڑی بات ثابت ہوتی ہے کہ کسی کی زندگی بچانے کا سبب بن جاتی ہے۔ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان لڑکی بھی کسی ایسے نیک دل شخص کی منتظر ہے جو موت و حیات کی کشمکش میں اس کی مدد کر سکے ۔ خون کے کینسر کی بدترین قسم ’اکیوٹ لمفو بلاسٹک لیوکیمیا‘ میں مبتلا اس لڑکی کی حالت نازک ہے اور سوشل میڈیا پر اس کے لئے دعا اور مدد کی اپیل کی جا رہی ہے۔

news-1509115297-3253
ویب سائٹ Parhloکی رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی کے بارے میں ایک سوشل میڈیا میں بتایا گیا ہے ”میری کزن فسیحہ نور کی حالت اکیوٹ لمفوبلاسٹک لیوکیمیا کی وجہ سے نازک ہے۔ وہ آئی سی یو میں ہے اور ہم اس کیلئے آپ کی دعاﺅں کے طلبگار ہیں۔ اگر کوئی اس کی مدد کے لئے کچھ کرسکتا ہے تو وہ اسلام آباد کے شفاءہسپتال میں زیر علاج ہے۔ اس کا پلیٹ لیٹس کاﺅنٹ بہت کم ہوگیا ہے اور اسے خون کی ضرورت ہے۔ اس کا بلڈ گروپ A+ ہے۔ رابطے کے لئے فون نمبر 03476598243 ہے۔ براہ کرم اس پوسٹ کو لائیک کرنے کی بجائے زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔“

Clear

8°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 74%
Wind: E at 11.27 km/h
Wednesday 8°C / 14°C Sunny
Thursday 7°C / 14°C Sunny
Friday 9°C / 15°C Sunny
Saturday 10°C / 16°C Mostly sunny
Sunday 9°C / 17°C Sunny
Monday 11°C / 15°C Partly cloudy
Tuesday 9°C / 15°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ