ہیڈلائنز


سول سوسائٹی کی درخواست پر لال مسجد کے خطیب مولوی عبدالعزیز کیخلاف مقدمہ درج

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: تھانہ آبپارہ کے باہر سول سوسائٹی کے دھرنے کے بعد پولیس نے لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، جمعہ کے روز سول سوسائٹی نے لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف سخت احتجاج کیا اور ان کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے تھانہ آبپارہ میں درخواست دائر کی۔ پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہ ہونے پر سول سوسائٹی کے مظاہرین نے تھانے کے باہر دھرنا دیدیا، پولیس نے رات 10 بجے کے قریب سول سوسائٹی کی درخواست پر مولانا عبدالعزیز کے خلاف مقدمہ درج کر کے دھرنے میں شامل مظاہرین کو اطلاع دی جس کے بعد مظاہرین نے دھرنا ختم کر دیا۔ اس سے پہلے سول سوسائٹی نے لال مسجد کے باہر بھی احتجاج کیا اور مولانا عبدالعزیز کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ مظاہرے میں تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے بھی شرکت کی۔

Mostly sunny

32°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 58%
Wind: WSW at 6.44 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ