ہیڈلائنز


آج آلودگی پاکستان سمیت دنیا بھر کے تمام ممالک کے لیے درد سر بن چکی ہے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: دس سالہ زعمل عمر کی آلودگی کے خلاف جد و جہد متعدد قومی اور بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی پہچان بن چکی ہے ۔آج آلودگی پاکستان سمیت دنیا بھر کے تمام ممالک کے لیے درد سر بن چکی ہے ، ہر سال آلودگی کے سبب لاکھوں لوگ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں مگر بہت ہی کم لوگ ایسے ہوتے ہیں مگر سالہ زعمل عمر آج مختلف فورمز پر پاکستان کی پہچان بن چکی ہے ۔ پاکستان میں آلودگی کے حالات یہ ہیں کہ صرف سرگودھا جیسے شہر میں ہی 20ملین ٹن سالانہ فضلہ پیدا ہوتا ہے جس میں آدھے کے قریب حکومتی ادارے اسے اکٹھا کرتے ہیں ۔ جبکہ باقی کوڑا کباڑ شہر کی آب و ہوا کا حصہ بن جاتا ہے ۔ ننھی زعمل عمر نے زی بیگ تیار کر کے آلودگی سے لڑنے اور اسکے خلاف آگاہی پھیلانے کابیڑہ اٹھایا ۔زعمل عمر پرانے اخبارات کو اکٹھا کر کے ان سے خوبصورت بیگ تیار کرتی ہے اور بعد میں انکو بیچ دیتی ہے ۔اس سے حاصل ہونے والے منافع کو وہ مختلف فلاحی تنظیموں کو عطیہ کر دیتی ہے۔زعمل عمر کو اس کے گھر والوں کی حمایت حاصل ہے ۔زعمل عمر کی خدمات کو امریکا اور سعودی عرب سمیت مختلف فورمز پر سراہا جا چکا ہے ۔

15089408033dailyazad15089402781dailyazad

Clear

8°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 74%
Wind: E at 11.27 km/h
Wednesday 8°C / 14°C Sunny
Thursday 7°C / 14°C Sunny
Friday 9°C / 15°C Sunny
Saturday 10°C / 16°C Mostly sunny
Sunday 9°C / 17°C Sunny
Monday 11°C / 15°C Partly cloudy
Tuesday 9°C / 15°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ