ہیڈلائنز


سانحہ پشاور کی مذمت نہ کرنے پر سول سوسائٹی کا لال مسجد کے باہر مولوی عبدالعزیز کیخلاف احتجاج

Written by | روزنامہ بشارت

 

اسلام آباد: سانحہ پشاور کی مذمت سے انکار پر سول سوسائٹی نے لال مسجد کے خطیب مولوی عبدالعزیز کیخلاف لال مسجد کے سامنے ایک بار پھر مظاہرہ کیا، تاہم اہلسنت و الجماعت کے کارکنان سول سوسائٹی کے افراد کو دیکھ کر مشتعل ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کشیدہ صورت حال کو قابو کیا۔ سول سوسائیٹی کے افراد ایک بار پھر اپنے مطالبات لے کر لال مسجے کے باہر پہنچ گئے، مظاہرین  نے لال مسجد کے خطیب مولوی عبدالعزیز سے سانحہ پشاور کی مذمت کا مطالبہ کیا اور نماز جمعہ کے بعد ایک بار پھر مسجد کے باہر پہنچ گئے، مسجد کے باہر موجود اہلسنت و الجماعت کے کارکنان سول سوسائٹی کے افراد کو دیکھ کر مشتعل ہوگئے، لال مسجد کے باہر سول سوسائٹي اور مذہبي جماعت کے کارکن آمنے سامنے آگئے، جس کے بعد مظاہرہ کرنے والے سول سوسائٹی ارکان کي پکڑ دھکڑ شروع ہوگئی، تاہم پولیس کی بروقت آمد اور صلح صفائی پر کشیدہ اور تصادم کی صورت حال پر قابو پا لیا گیا۔ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری اب بھی لال مسجد کے باہر موجود ہے۔ احتجاج کرنے پر پولیس نے لال مسجد کے باہر مظاہرہ کیلئے آنے والے سول سوسائٹی کے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 63%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 10°C / 19°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 12°C / 20°C Sunny
Sunday 12°C / 18°C Sunny
Monday 11°C / 16°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ