ہیڈلائنز


افغانستان بھارت کا سہولت کار ہے: خواجہ آصف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نائن الیون کے بعد اس وقت کی حکومت نے امریکا کے ساتھ بڑا سمجھوتہ کیا جس کا نتیجہ آج بھگتنا پڑ رہا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کے دورہ پاکستان پر سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات 70 سال پرانے ہیں اس لیے مناسب ہو گا کہ اس معاملے پر ایوان میں بحث ہو۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ماضی میں بندے بیچنے کے بدلے کیا کیا فوائد حاصل کیے گئے جب کہ نائن الیون کے بعد پرویز مشرف نے امریکا کے ساتھ بڑے سمجھوتے کیے جس کا نتیجہ ہمیں آج بھگتنا پڑ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں وہ لسٹ فراہم کرتے تھے اور ہم بندے پکڑ کر انہیں دیتے تھے لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے جواب میں ہم نے سرنڈر کیا اور نہ کوئی سمجھوتا، ہم نے امریکا سے کوئی آرڈر لیا اور نہ ہی کوئی دباؤ قبول کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی سرزمین سے ہم نے اپنے علاقوں میں امن قائم کیا ہے اور ان لوگوں کا صفایا گیا ہے جو ڈرون حملوں کا باعث بنے، آج پہلے کے مقابلے میں بہت کم ڈرون حملے ہو رہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان بھارت کے لیے سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے جو پاکستان کے لیے ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے 45 فیصد علاقے پر داعش قابض ہے جب کہ طالبان کو اپنی منصوبہ بندی کے لئے پاکستان کی ضرورت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی سرزمین سے پچھلے ایک سال کے دوران ہماری سلامتی کی جتنی خلاف ورزی ہوئی ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

Mostly cloudy

10°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 54%
Wind: NW at 11.27 km/h
Friday 11°C / 19°C Partly cloudy
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 13°C / 20°C Partly cloudy
Monday 12°C / 18°C Sunny
Tuesday 11°C / 19°C Sunny
Wednesday 11°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ