ہیڈلائنز


امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن پاکستان پہنچ گئے

Written by | روزنامہ بشارت

دورہ پاکستان کے ایجنڈے میں پاک امریکا تعلقات، افغانستان میں قیام امن، دہشت گرد گروہوں کے خلاف مشترکہ ایکشن اور خطے میں سلامتی کے امور بھی زیر غور آئیں گے۔

خیال رہے کہ امریکی وزیر خارجہ کو خواجہ آصف نے 14 اگست اور چار اکتوبر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی تھی جبکہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس دسمبر میں پاکستان آئیں گے۔

گزشتہ دنوں ریکس ٹلرسن نے امریکی نژاد مغوی خاندان کی بازیابی پر حکومت پاکستان اور پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا پاکستان کی حکومت اور فوج کی طرف سے تعاون پر بھی ان کا دل کی گہرائی سے شکر گزار ہے۔

تاہم اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے، اب پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات انسداد دہشت گردی کے خلاف کارروائی سے مشروط ہوں گے۔

Mostly cloudy

10°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 54%
Wind: NW at 11.27 km/h
Friday 11°C / 19°C Partly cloudy
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 13°C / 20°C Partly cloudy
Monday 12°C / 18°C Sunny
Tuesday 11°C / 19°C Sunny
Wednesday 11°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ