ہیڈلائنز


مائنس نواز شریف کا حامی ہوں40ایم این ایز پارٹی چھوڑنے کو تیار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ میر ظفر اللہ جمالی نے کہا ہے کہ ختم نبوت پر زاہد حامد اور دیگر نے ارکان اسمبلی کو دھوکہ دیا، شہباز شریف کی دعوت مسلم لیگ میں شامل ہواتھا، مائنس نوازشر یف کا حامی ہوں۔ 

 

میرظفراللہ جمالی کاکہناتھاکہ  40 ارکان اسمبلی پارٹی چھوڑنے والے ہیں،تھاپی ملی تو 40 سے زیادہ لوگ پارٹی چھوڑ جائیں گے، ن لیگ میں دراڑیں ہیں اور لوگ ’’تھاپی‘‘ کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ   آئندہ الیکشن کی ضرورت نہیں،پہلے الیکشن ہو بھی جائیں تو پیسے والے لوگ دوبارہ آجائیں گے،الیکشن نہیں،صفائی کروائیں، صفائی کرنے والوں کو  خدا طاقت دیتا ہے،میرا بس چلے تو پہلے سب کا حساب کتاب لوں۔

انہوں نے بتایاکہ حلف نامے میں ترمیم سے متعلق  سپیکر نے کہا ختم نبوت قانون میں تکنیکی غلطی ہوئی ہے ، سپیکر کی ذمہ داری تھی کہ کمیٹی سے معاملے پر بات کرتے۔ 

Cloudy

21°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 30%
Wind: NW at 17.70 km/h
Wednesday 12°C / 19°C Partly cloudy
Thursday 11°C / 19°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Scattered showers
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 8°C / 18°C Partly cloudy
Monday 13°C / 17°C Cloudy
Tuesday 11°C / 16°C Rain

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ