ہیڈلائنز


وہ کرنسی نوٹ پر اپنی تصویر لگوانا چاہتے تھے، میں نے تنہا مخالفت کی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے مشرف لے کرآئے تھےلیکن پھر مجھے ہٹانے میں بھی اہم کردار اداکیا، وہ کرنسی نوٹ پر اپنی تصویر لگوانا چاہتے تھے، میں نے تنہا مخالفت کی۔

 

مقامی اخبار کے مطابق ظفراللہ جمالی نے بتایاکہ 2008ءمیں پی پی حکومت نے مشرف سے بھی حلف لیا تھا، پرویز مشرف صدر تھے اور  آئین میں یہ واضح لکھا ہے کہ وزیراعظم، صدر کی مرضی پر کام کرے گا۔ پرویز مشرف ڈاکٹر قدیرخان کو امریکہ کے حوالے کرنا چاہتے تھے میں نے مخالفت کی اور کہا میں دستخط نہیں کروں گا، امریکہ کا اس پر پریشر تھا۔ ائیربیسز مجھ سے قبل ہی امریکہ کو دے چکے تھے لیکن جب ان کے اقدامات میں رکاوٹ بنا تو ہٹانے میں بھی وہی اہم کردار تھے ۔ 

رپورٹ کے مطابق ظفراللہ جمالی نے اعتراف کیا کہ بلوچ رہنماء اکبر بگٹی کا قتل پرویز مشرف کی زیادتی تھی ،میرا بس چلے تو سب سے پہلے آئندہ الیکشن کی بجائے سب کا حساب لیا جائے 

Sunny

11°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 83%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Monday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Tuesday 16°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 18°C Scattered showers
Friday 11°C / 14°C Showers
Saturday 9°C / 17°C Mostly cloudy
Sunday 11°C / 16°C Rain

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ