ہیڈلائنز


پاکستان موٹرریلی

Written by | روزنامہ بشارت

چترال:خنجراب سے شروع ہونے والی پاک موٹر ریلی 2017 کا قافلہ بابو سرٹاپ کے ذریعے کاغان کی جانب رواں دواں ہے‘ یہ قافلہ امن کا پیغام لے کر گوادر تک جائے گا۔

MAIN-768x343
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے زیرِ اہتمام خنجراب سے شروع ہونے والی اس موٹر ریلی میں 500 سے زائد موٹر سائیکلیں اور 300 کے قریب گاڑیاں شامل ہیں‘ یہ قافلہ کاغان سے ہوکر ایبٹ آباد کے راستے کل اسلام آباد پہنچے گا۔

115
امن کا پیغام لے کرسفر کرنے والی یہ امن ریلی جہاں سے گزرتی ہے ‘ وہاں کے لوگ نہایت والہانہ انداز میں اس کا استقبال کرتے ہیں۔ کوراغ کے مقام پر چھوٹے بچیوں نے ہاتھوں میں قومی پرچم، پھول اور غبارے لیتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے جسے شرکاء نے نہایت سراہا۔

318
ریلی کے شرکاء نے ایک روز قبل سطح سمندر سے 12500 فٹ کی بلندی پر شندور ٹاپ میں رات گزاری‘ جہاں چترال سکاؤٹس کے جوانوں نے ان کا استقبال کیا اور ان کی مہمان نوازی کی۔ نقطہ انجماد سے پانچ ڈگری کم درجہ حرارت کی شدید سردی میں شرکاء نے خیموں میں رات گزاری۔

64-1
اس ریلی میں پانچ سو کے قریب موٹر سائیکلیں ، تین سو گاڑیاں حصہ لے رہے ہیں جن میں چترال، مالاکنڈ اور سوات سے بیس گاڑیاں شامل ہوئی ہیں۔ یہ ریلی شندور ٹاپ کے راستے چترال سے پہنچی تھی اور وہاں سےاسلام آباد ہوتے ہوئے 31 اکتوبر کو ساحلی شہر گوادر میں اختتام پذیر ہوگی۔ اس ریلی کا بنیادی مقصد دنیا کو امن کا پیغام دینا ہے

Mostly cloudy

12°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 50%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 11°C / 19°C Partly cloudy
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 13°C / 20°C Partly cloudy
Monday 12°C / 18°C Sunny
Tuesday 11°C / 19°C Sunny
Wednesday 11°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ