ہیڈلائنز


قائد اعظم یونیورسٹی کے طلباء نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا

Written by | روزنامہ بشارت

قائد اعظم یونیورسٹی کے طلبا کااحتجاج رنگ لے آیا۔ طلباء کے احتجاج نے یونیورسٹی انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا اور انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد کئی روز سے بند جامعہ  کھول دی گئی ۔

ڈپٹی کمشنراسلام آباد اور ایس ایس پی ساجد کیانی کی سربراہی میں مذاکرات کا آخری دور وائس چانسلرڈاکٹر جاوید  اشرف  کے گھر پر ہوا جو کامیاب رہا۔ مذاکرات  میں یونیورسٹی انتظامیہ نے فیسوں میں اضافے فیصلہ واپس لے لیا جس کے بعد طلباء نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا اور یونیورسٹی بھی کھول دی گئی ہے۔

احتجاج کے باعث یونیورسٹی کے اندر اور باہر لگی رکاوٹیں بھی ہٹا دی گئیں اور طلباء کی جامعہ میں آمد ورفت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہےتاہم تدریسی عمل پیرسے شروع کیا جائے گا۔

Cloudy

21°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 30%
Wind: NW at 17.70 km/h
Wednesday 12°C / 19°C Partly cloudy
Thursday 11°C / 19°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Scattered showers
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 8°C / 18°C Partly cloudy
Monday 13°C / 17°C Cloudy
Tuesday 11°C / 16°C Rain

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ