ہیڈلائنز


ٹرائل کے بنیادی حق سے محروم کیا جا رہا ہے

Written by | روزنامہ بشارت

احتساب عدالت کی جانب سے  نیب ریفرنسز میں فردجرم عائد کیے جانے پر نوازشریف نے اپنے نمائندے ظافر خان کے ذریعے بیان میں کہا کہ شفاف ٹرائل میرا حق ہے لیکن ہمیں فیئر ٹرائل کے بنیادی حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔

نوازشریف نے کہا کہ عدالت عجلت سے کام لے رہی ہے اور جلد بازی میں ریفرنسز کو نمٹایا جارہا ہے،چھ ماہ میں تین ریفرنس نمٹانے کی ہدایت کی گئی اور مانیٹرنگ جج خاص طور پر اس کیس میں تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین میرے بنیادی حقوق کی حفاظت کرتا ہے ہم نے کوئی جرم نہیں کیا ہم پر عائد کیے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔

لندن فلیٹس میں احتساب عدالت نے نوازشریف،مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر پر فردجرم عائد کی ہے۔ نوازشریف کی بیرون ملک موجودگی پر ان کے نمائندے ظافر خان کو عدالت کی جانب سے چارج شیٹ پڑھ کرسنائی گئی جب کہ نیب قانون کی شق17سی کےتحت ملزم کی غیرحاضری کےباوجودفردجرم عائدہوسکتی ہے۔

Mostly cloudy

22°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 33%
Wind: NW at 11.27 km/h
Wednesday 12°C / 19°C Partly cloudy
Thursday 11°C / 19°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Scattered showers
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 8°C / 18°C Partly cloudy
Monday 13°C / 17°C Cloudy
Tuesday 11°C / 16°C Rain

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ