ہیڈلائنز


افغانستان میں امن اوراستحکام پاکستان کے مفاد میں ہے

Written by | روزنامہ بشارت

امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے امریکی سینیٹرالزبتھ وارن سے ملاقات کی جس میں انہوں نے امریکی سینیٹرکو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔

اعزاز چوہدری نے کہا کہ افغانستان میں امن اوراستحکام پاکستان کے مفاد میں ہے، افغانستان میں امن سیاسی عمل اورافغان قیادت کی مدد سے ممکن ہے۔

پاکستانی سفیر اعزازچوہدری نے کہا کہ پاکستان نے بلاتفریق کارروائی سے دہشت گردوں کوشکست دی، سرحدی علاقوں سے تمام دہشت گرد گروپوں کا صفایا کردیا گیا۔

اعزازچوہدری نے کہا کہ پاک افغان سرحد محفوظ بنانےکے لیے افغانستان کے ساتھ کام کرنےکوتیارہیں۔

دوسری جانب امریکی سینیٹرالزبتھ وارن نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا گیا۔

Clear

8°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 74%
Wind: E at 11.27 km/h
Wednesday 8°C / 14°C Sunny
Thursday 7°C / 14°C Sunny
Friday 9°C / 15°C Sunny
Saturday 10°C / 16°C Mostly sunny
Sunday 9°C / 17°C Sunny
Monday 11°C / 15°C Partly cloudy
Tuesday 9°C / 15°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ