ہیڈلائنز


اسحاق ڈارکےتمام بینک اکاؤنٹس اور جائیداد منجمد کردی گئی

Written by | روزنامہ بشارت

اسحاق ڈارکے تمام بینک اکاؤنٹس اور جائیداد منجمد کردی گئی ، اب اسحاق ڈارکی جائیداد کی خریدوفروخت یاکسی قسم کامعاہدہ نہیں ہوسکے گا، نیب کی جانب سے اندرون ملک اداروں کو پہلے ہی خط لکھے جا چکے ہیں جبکہ بیرون ملک حکومتوں کو بھی نیب کی جانب سے خط لکھاجا چکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جائیداد منجمد کرنے کے احکامات چیئرمین نیب کی جانب سے دئیے گئے۔

نیب حکام کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کےخلاف کیس چل رہا ہے، لہٰذا ان کی جائیداد نہ تو خریدی جاسکتی ہے اور نہ کسی کو منتقل کی جاسکتی ہے۔

نیب حکام کی جانب سے مختلف شہروں میں اسحق ڈار کی تمام جائیداد کی خریدو وفروخت اور منتقلی پر پابندی کا حکم نامہ جاری کیا تھا اور ساتھ ہی بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کردیئے گئے تھے۔

نیب نے بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ اسحق ڈار کے اکاؤنٹس میں موجود تمام رقم کہیں منتقل نہیں ہوسکتی انہیں منجمد کردیا جائے، اگر کسی ادارے نے بھی قانون کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اثاثہ جات ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے تاہم اسحٰق ڈار نے صحت جرم سے انکار کردیا تھا۔

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 67%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 10°C / 17°C Sunny
Saturday 11°C / 19°C Sunny
Sunday 9°C / 18°C Sunny
Monday 8°C / 16°C Sunny
Tuesday 8°C / 13°C Rain
Wednesday 8°C / 13°C Sunny
Thursday 7°C / 14°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ