ہیڈلائنز


ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے

Written by | روزنامہ بشارت

ماضی قریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے بابر اعوان کی وساطت سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی جانے والی اس درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کرتے ہوئے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

اس درخواست میں الیکشن کمیشن اور اکبر ایس بابر کو فریق بنایا گیا ہے۔

اس درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سیاسی مخالفت کی بنا پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

اس درخواست میں اس بات کا بھی ذکر کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے کیے گئے اس اقدام سے عمران خان کو ذہنی تکلیف پہنچی ہے اور اُن کے سیاسی مخالفین اُنھیں شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

اس درخواست میں یہ استدعا کی بھی کی گئی ہے کہ عدالت عالیہ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری ہونے والے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو کالعدم قرار دیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے 12 اکتوبر کو توہین عدالت کے مقدمے میں بارہا بلانے کے باوجود عمران خان کے پیش نہ ہونے پر عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد پولیس کو ایک خط بھی لکھا ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد پولیس کے ایس ایس پی آپریشنز کو حکم دیا ہے کہ وہ ملزم کو گرفتارکرکے 26 اکتوبر کو کمیشن کے سامنے پیش کریں۔

اس سے پہلے پاکستان تحریک اانصاف کے ایک اعلی سطحی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ عمران خان الیکشن کمیشن میں پیش ہونے سے پہلے الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ جائیں گے اور اگر عدالت عالیہ نے اُنھیں الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا کہا تو وہ پھر الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کو ملنے والی غیر ملکی فنڈنگ کے بارے میں درخواست کی سماعت کے دوران عمران خان نے الیکشن کمیشن کا رویہ تعصب پر مبنی قرار دیا تھا۔

Mostly cloudy

10°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 53%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 11°C / 19°C Partly cloudy
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 13°C / 20°C Partly cloudy
Monday 12°C / 18°C Sunny
Tuesday 11°C / 19°C Sunny
Wednesday 11°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ