ہیڈلائنز


نئی حلقہ بندیوں کے بغیر الیکشن ہوئے تو آئینی سوالات اٹھیں گے

Written by | روزنامہ بشارت

سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو ایسے اختیارات بھی مل گئے ہیں جو بھارتی الیکشن کمیشن کے پاس نہیں، بھارت میں الیکشن عدلیہ اور فوج نہیں کراتی، بھارت میں الیکشن کمشنر کا کہنا ہی کافی ہوتا ہے اور سیاسی جماعت اس کا احترام کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ خواتین کی ووٹر رجسٹریشن کے حوالے سے دو جماعتوں کے علاوہ کسی جماعت نے الیکشن کے خط کا جواب دینا بھی گوارا نہیں کیا، سیاسی جماعتوں کو الیکشن کمیشن کی مضبوطی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

بابر یعقوب نے کہا کہ فارن فنڈنگ کا کیس الیکشن کمیشن میں چل رہا ہے اس پر بات نہیں کروں گا جب کہ الیکشن کمیشن کے پاس مکمل اختیار ہے کہ وہ توہین عدالت کی کارروائی کر سکتا ہے، پاکستان میں الیکشن کمیشن کا ایسا ڈھانچہ بن چکا ہے جو حکومت کے تابع نہیں۔ انہوں نے کہا الیکشن ایکٹ 2017 درست سمت میں درست قدم ہے، پاکستان میں مرد اور خواتین کی رجسٹریشن میں واضح فرق ہے، ایک کروڑ خواتین کا بطور ووٹر رجسٹرڈ نہ ہونا ہماری قومی ناکامی ہے، الیکشن کمیشن خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کرے گا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ افسوسناک بات ہے کہ سیاسی قیادت خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن کو مسئلہ ہی تسلیم نہیں کررہی جب کہ ہمیں انتظامی اور مالی اختیارات مل گئے ہیں اور الیکشن کمیشن کی خود مختاری سے مطمئن ہیں جب کہ الیکشن کمیشن کو عوام کے سامنے جوابدہ بنایا گیا ہے، شفافیت کے لیے تمام معلومات الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ ہر فراہم کر رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو انتخابی ضابطہ اخلاق کو سنجیدگی سے لینا چاہیے جب کہ الیکشن کمیشن اپنے احکامات کی بجا آوری کے لیے ہائی کورٹ کے مساوی اختیارات رکھتا ہے۔

الیکشن بل کے بعض قانونی نکات پر اعتراض کرتے ہوئے بابر یعقوب نے کہا کہ الیکشن قانون سے غریب آدمی انتخاب نہیں لڑ سکے گا۔ پارلیمنٹ نے انتخابی اصلاحات کا قانون بنانے میں تاخیر کی، مردم شماری کے بعد نئی انتخابی فہرستیں بنائی جائیں گی کیونکہ نئی حلقہ بندیوں کے بغیر الیکشن ہوئے تو آئینی سوالات اٹھیں گے اور نئی حلقہ بندیوں کے لیے کم از کم 5 ماہ درکار ہیں، حکومت کو حلقہ بندیوں کے لیے خط لکھ دیا ہے جب کہ عام انتخابات سے 4 ماہ قبل ہمیں بتانا ہوگا کہ ہم ہرلحاظ سے تیارہیں۔

Mostly cloudy

10°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 53%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 11°C / 19°C Partly cloudy
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 13°C / 20°C Partly cloudy
Monday 12°C / 18°C Sunny
Tuesday 11°C / 19°C Sunny
Wednesday 11°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ