ہیڈلائنز


نوازشریف اورعمران خان کے کیس میں زمین آسمان کا فرق ہے

Written by | روزنامہ بشارت

فواد چودھری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی پوری منی ٹریل 6 لاکھ 72 ہزارپاؤنڈ کی ہے جبکہ شریف خاندان کی منی ٹریل 30 ہزارکروڑکی ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ نوازشریف9 سال تک حکومت میں رہے، عمران خان نے ایک مرتبہ بھی عوامی عہدہ نہیں رکھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی41 سال کی منی ٹریل رسیدوں کےساتھ جمع کرا دی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ نوازشریف اور عمران خان کے کیس ایک جیسے ہیں تو وہ دیکھ لیں کہ نوازشریف کا کیس 16 کمپنیوں اور 300 ارب کے گرد گھوم رہا ہے جبکہ عمران خان کی پوری منی ٹریل 6 لاکھ 72ہزارپاؤنڈ کی ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں نوازشریف نااہل ہوئے تو عمران خان اور جہانگیر ترین سمیت سب نااہل ہوجائیں تاکہ نوازشریف کی نااہلی کا دکھ کچھ کم ہو۔

Mostly cloudy

18°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 42%
Wind: NW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 12°C / 18°C Mostly sunny
Tuesday 11°C / 18°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 11°C / 17°C Sunny
Friday 9°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ