ہیڈلائنز


پاکستان میں امن اور ترقی افغانستان میں قیام امن سے جڑی ہے

Written by | روزنامہ بشارت

سابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے لئے بیش قیمت قربانیاں دیں اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات سے پاکستانی معیشت کے استحکام و سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی جب کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے بیرونی سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ ہوا، گزشتہ 10 سالوں میں پاکستان نے بلند ترین شرح نمو حاصل کی۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن بقائے باہمی اور مساوی بنیاد پر تعلقات کا خواہشمند ہے، افغانستان میں قیام امن اور ترقی کے لئے بھرپور کردار ادا کیا جو مستقبل میں بھی جاری رہے گا کیوں کہ پاکستان میں امن اور ترقی افغانستان میں قیام امن سے جڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ بھی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے دونوں ممالک کے مابین کاروباری روابط وقت کی ضرورت ہے۔
برطانوی وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ برطانیہ پاکستان کے تمام مسائل سے آگاہ اور دہشت گردی کے خلاف پاکستانی عوام و فوج کی قربانیاں قابل تعریف ہیں ہم پاکستان کے ساتھ مل کر تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
Mostly cloudy

10°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 54%
Wind: NW at 11.27 km/h
Friday 11°C / 19°C Partly cloudy
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 13°C / 20°C Partly cloudy
Monday 12°C / 18°C Sunny
Tuesday 11°C / 19°C Sunny
Wednesday 11°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ