ہیڈلائنز


تحریک انصاف کے رہنماوں کو ہولو گرام ٹیکنالوجی سے متعلق بریفنگ

Written by | روزنامہ بشارت

فرانس کے حالیہ صدارتی انتخابات میں ہولو گرام ٹیکنالوجی کے کامیاب استعمال نے سیاست میں جدت کے رنگ بھر دیے ہیں، اب تحریک انصاف نے بھی آئندہ عام انتخابات کی انتخابی مہم میں جدید ٹیکنالوجی ہولوگرام آزمانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

جس کے ذریعے عمران خان خطاب تو کریں گے کسی ایک مقام پر لیکن دکھائی کئی جگہ دیں گے۔

اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنماوں کو ہولو گرام ٹیکنالوجی سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی اور آئی ٹی ماہرین کی ٹیم نے ہولوگرام کا تجربہ بھی کر کے دکھایا۔

خیال رہے کہ 7 ڈی ٹیکنالوجی ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے، جس میں روشنی بالخصوص لیزر شعاؤں کی مدد سے کسی منظر کو پروجیکٹ کیا جاتا ہے. اس طریقہ کار میں روشنی کی شعاؤں کو کسی پردے کی بجائے ماحول پر پروجیکٹ کیا جاتا ہے. اس طریقے سے بننے والی تصاویر اور ویڈیوز اتنی حقیقی ہوتی ہیں کہ ان پر اصلی کا گمان ہوتا ہے. کمپیوٹر کی اصطلاح میں اسکو ہولو گرافی کہتے ہیں۔

ہولوگرام جدید سائنسی ٹیکنالوجی سے تیار ہوتے ہیں، جو لیزر لائیٹ کے شعاعوں اور لینسز کے ذریعے کام کرتے ہیں، ہولوگرام جیسے آلات زیادہ ترسائنس فنکشن فلموں میں دکھائے جاتے ہیں، جو ایک دوسرے سے الگ ہونے کے باوجود ایک دوسرے سے جڑے ہوتے ہیں۔

Mostly cloudy

10°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 54%
Wind: NW at 11.27 km/h
Friday 11°C / 19°C Partly cloudy
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 13°C / 20°C Partly cloudy
Monday 12°C / 18°C Sunny
Tuesday 11°C / 19°C Sunny
Wednesday 11°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ