ہیڈلائنز


وزیراعظم نواز شریف نے سزائے موت پر پابندی اٹھانے کی منظوری دے دی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: دہشتگردوں کی جانب سے پشاور کے اسکول میں معصوم طلبا اور اسکول عملے کو نشانہ بنانے کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے سزائے موت پر پابندی اٹھانے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے سانحہ پشاور کے بعد اقدام دہشتگردی میں ملوث افراد کو سزا دینے کے لئے پھانسی کی سزا پر پابندی اٹھانے کے احکامات جاری کئے جب کہ اس سے قبل سابق حکومت نے عالمی دباؤ پر پھانسی کی سزا پر پابندی عائد کی تھی۔ واضح رہے کہ عدالتوں کی جانب سے دہشتگردی میں ملوث متعدد قیدیوں کو سزائے موت کا حکم سنایا جاچکا ہے تاہم سزائے موت پر پابندی کے باعث اس پر عملدرآمد نہیں کیا جاسکا تاہم اب وزیراعظم نے اس کی منظوری دے دی۔

 

 

 

Sunny

9°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 54%
Wind: NW at 17.70 km/h
Sunday 8°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 19°C Partly cloudy
Tuesday 11°C / 19°C Partly cloudy
Wednesday 12°C / 19°C Sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Sunny
Saturday 10°C / 17°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ