ہیڈلائنز


چوہدری نثار کھل کر میدان میں آگئے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر داخلہ اور ن لیگ کے رہنما چودھری نثار ایک بار پھر اپنی جماعت کی پالیسیوں پر برس پڑے ۔انہوں نے مریم نواز کو پارٹی کے لیے خطرہ قرار دے دیا اور پاکستان میں امریکہ کے ساتھ مل کر جوائنٹ آپریشن کے فیصلے پر بھی اپنے تحفظات کا اظہار کردیا ۔ان کا کہنا تھا کہ اداروں کے خلاف بیانات دینے سے پارٹی کو نقصان ہو گا ،یہ سلسلہ اب بند ہو جانا چاہیے

،ہم جمہوری ملک میں رہتے ہیں عدالتوں میں اپنا کیس لڑنا چاہیے لیکن عدالتوں کے خلاف بیانات نہیں دینے چاہیے ۔میڈ یا سے گفتگوکے دوران صحافی نے سوال کیا ”چھوٹا سا سوال ہے ،ن لیگ نے پارٹی کی صدارت مریم نواز کو دینے کا فیصلہ کیا ہے،آپ کا کیا موقف ہے ؟“۔اس پر چودھری نثار نے مسکراتے ہوئے کہا کہ یہ چھوٹا نہیں بلکہ لوڈڈ سوال ہے ۔انہوں نے صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرف آپ نے نشاندہی کی ہے ،یہ ایسا خطرہ ہے کہ جو دور دور تک مسلم لیگ ن میں نہیں ہے ۔شیخ رشید کے بیان سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے شیخ رشید کا قرضہ نہیں دینا کہ ان کی خواہش پر اپنی سیاست کروں ،شیخ رشید اپنے طور پر سیاست کرتے ہیں ،میں نے کبھی ان کی سیاست پر مداخلت نہیں کی ،اگر شیخ رشید میری سیاست سے مایوس ہیں تو واضح کریں کہ ایسا کیوں ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنی سوچ کے مطابق سیاست کرتا ہوں،میری سیاست کا محور شیخ رشید کی مایوسی نہیں ہے ۔……………………..یہ لڑکی ہمارے لئے بڑا خطرہ بن چکی ہے، چوہدری نثار کھل کر میدان میں آگئے

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 45%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 22°C / 28°C Mostly sunny
Monday 20°C / 27°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 18°C / 26°C Sunny
Thursday 22°C / 26°C Sunny
Friday 19°C / 26°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ