ہیڈلائنز


پاک فوج نے 5 غیر ملکی یرغمالیوں کو بازیاب کرالیا

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: پاک فوج نے پانچ سال قبل افغانستان میں اغوا ہونے والے 5 غیر ملکیوں کو ایک آپریشن کرکے بازیاب کروا لیا۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق غیر ملکیوں کو دہشت گردوں نے 2012 میں افغانستان سےاغواء کیا تھا اور انہیں وہیں رکھا لیکن امریکی خفیہ اداروں نے 11اکتوبر2017 کو ان کی خیبر ایجنسی کے راستے پاکستان منتقلی کی معلومات دیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کی قابل عمل انٹیلی جنس کی بنیاد پر پاکستانی فورسز نےکامیاب آپریشن کیا اور تمام یرغمالیوں کو بحفاظت بازیاب کرایا۔

پاک فوج کا کہنا ہے کہ رہا کروائے گئے یرغمالیوں میں ایک کنیڈین، اس کی امریکی نژاد بیوی اور تین بچے شامل ہیں جنہیں ان کے ملک بھجوایا جارہا ہے۔

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 45%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 22°C / 28°C Mostly sunny
Monday 20°C / 27°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 18°C / 26°C Sunny
Thursday 22°C / 26°C Sunny
Friday 19°C / 26°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ