ہیڈلائنز


عدالتوں سے محاذ آرائی نواز شریف کے لیے ٹھیک نہیں، چوہدری نثار

Written by | روزنامہ بشارت

مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار علی خان کہتے ہیں کہ عدالتوں سے محاذ آرائی نواز شریف ، مسلم لیگ (ن) اور اس ملک کے لیے ٹھیک نہیں۔ 

 

ٹیکسلا میں پریس کانفرنس کے دوران چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ پہلے دن سے ان کا ایک ہی موقف ہے کہ کیسزعدالتوں میں چلناچاہئے کیونکہ فیصلہ تو صرف عدالت میں ہو سکتا ہے، نوازشریف اوران کے خاندان کے خلاف زیر سماعت مقدمات کا فیصلہ عدالتوں میں ہوگا۔ عدالتوں سے محاذ آرائی نواز شریف ، مسلم لیگ (ن) اور اس ملک کے لیے ٹھیک نہیں۔

چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ اپنی فوج اورانٹیلی ایجنسوں پربھرپوراعتماد ہے،پاکستان کے اندرآپریشن کرنے کے لیے پاک فوج ہر دم تیارہے، ہمارے پاس افغانستان میں موجود دہشت گردوں کے ثبوت موجود ہیں اور اگر دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کرنا ہی ہے تو  پھر باہمی ہونا چاہئے۔

Mostly cloudy

10°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 64%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Monday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 11°C / 20°C Partly cloudy
Wednesday 12°C / 19°C Mostly sunny
Thursday 12°C / 18°C Sunny
Friday 9°C / 17°C Sunny
Saturday 8°C / 16°C Partly cloudy
Sunday 10°C / 16°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ