ہیڈلائنز


امریکی صدر کی ڈپٹی اسسٹنٹ آج پاکستان پہنچ رہی ہیں

Written by | روزنامہ بشارت

امریکی صدر کی ڈپٹی اسسٹنٹ آج پاکستان پہنچ رہی ہیں، لیزا کرٹس جنوبی اور وسط ایشیا کے لئے سینئر ڈائریکٹربھی ہیں، لیزا کرٹس سیکریٹری خارجہ سے مذاکرات کریں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے میں امریکی سیکریٹری خارجہ کےدورہ پاکستان پر گفتگو ہوگی, دونوں کی کل ملاقات وفود کی سطح پرہوگی اور دو طرفہ تعلقات،افغانستان،خطےکی صورتحال پر بات ہوگی۔

لیزا کرٹس کی وزیر خارجہ خواجہ آصف سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان کے بعد کسی بھی اعلیٰ امریکی عہدیدار کا پہلا دورہ پاکستان ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وزیرخارجہ خواجہ آصف نے اپنے دورہ امریکہ میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کی، اس موقع پر ریکس ٹیلرسن کا کہنا تھا  کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات دیرینہ اور پیچیدہ ہیں، پاکستان کےاندرمتعدد معاملات میں امریکا کو بھی دلچسپی ہے، پاکستانی وزیرخارجہ سے افغانستان کے سیکیورٹی معاملات، خطے کی سیکورٹی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔

Mostly cloudy

10°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 54%
Wind: NW at 11.27 km/h
Friday 11°C / 19°C Partly cloudy
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 13°C / 20°C Partly cloudy
Monday 12°C / 18°C Sunny
Tuesday 11°C / 19°C Sunny
Wednesday 11°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ