ہیڈلائنز


معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے درندوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم نواز شریف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پشاور میں اسکول کے معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے سفاک درندوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے پشاور کے اندوہناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے کا یہ واقعہ انتہائی تکلیف دہ اور قومی سانحہ ہے، دہشت گردی کا شکار ہونے والے اسکول کے بچے میرے بچے تھے اور یہ پوری قوم کا نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اندوہناک واقعے کے بعد وہ اسلام آباد میں نہیں رک سکتے اس لئے فوری طور پر وزیر داخلہ چوہدری نثار کے ہمراہ پشاور جارہے ہیں جہاں وہ ریسکیو آپریشن کی خود نگرانی کریں گے۔ وزیر اعظم نے صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ دہشت گردی کی اس بےہیمانہ واردات کے ماسٹر مائنڈ کو کسی صورت نہ چھوڑا جائے اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران بچوں کو اسکول سے بحفاظت نکالنا پہلی ترجیح ہونی چاہئے۔ دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی اسکول سانحے کے بعد اپنا دورہ کوئٹہ مختصر کرکے ہنگامی طور پر پشاور روانہ ہوگئے ہیں۔

Clear

14°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 61%
Wind: N at 11.27 km/h
Friday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Saturday 11°C / 12°C Scattered showers
Sunday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Monday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Tuesday 15°C / 22°C Mostly cloudy
Wednesday 14°C / 21°C Partly cloudy
Thursday 13°C / 20°C Cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ