ہیڈلائنز


اسلام آباد ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کی نااہلی کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے نااہلی کیس میں وزیر خارجہ خواجہ آصف کو جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق نوازشریف کے نااہل ہونے کے بعد اب وزراء کی باری آگئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کی نااہلی کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
پی ٹی آئی کے عثمان ڈار کی درخواست پر جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں تین رکنی لارجربنچ نے حکم نامہ جاری کیا، حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ خواجہ آصف نےحلف کی خلاف ورزی کی ہے، وفاقی وزیر دوسری نوکری نہیں کرسکتے۔
عدالت نے خواجہ آصف کو آئندہ ماہ کے تیسرے ہفتے میں جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا۔
زیر خارجہ کےخلاف درخواست تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے دائر کررکھی ہے ، جس میں کہا گیا تھا کہ خواجہ آصف نے اقامہ الیکشن کمیشن سے چھپایا اور سرکاری عہدے پرغیر ملکی کمپنی کی ملازمت کی، خواجہ آصف کروڑوں روپےکی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔

Clear

14°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 61%
Wind: N at 11.27 km/h
Friday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Saturday 11°C / 12°C Scattered showers
Sunday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Monday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Tuesday 15°C / 22°C Mostly cloudy
Wednesday 14°C / 21°C Partly cloudy
Thursday 13°C / 20°C Cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ