ہیڈلائنز


احسن اقبال کا اقامہ بھی اُن کےگلے پڑ گیا

Written by | روزنامہ بشارت

وزیرداخلہ احسن اقبال کا اقامہ بھی اُن کےگلے پڑ گیا، نواز شریف کے بعد تحریک انصا ف وزرا کی نا اہلی کیلئے سرگرم ہے، پی ٹی آئی اے نے احسن اقبال کے خلاف بھی اقامہ کیس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اس سلسلے میں پی ٹی آئی رہنما ابرارالحق کی بابراعوان سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وزیرداخلہ کیخلاف کیس شروع کرنے پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور رواں ہفتے وزیرداخلہ کے خلاف کیس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ابرارالحق کا دعویٰ ہےکہ احسن اقبال کیخلاف نااہلی کے ناقابل تردید ثبوت موجودہیں،احسن اقبال نےاقامہ تسلیم کیامگرظاہر نہیں کیا۔

بابراعوان کا کہنا ہے کہ نااہل وزیراعظم کی طرح وزیرداخلہ بھی اقامے پر نااہلی کا طوق پہن کر گھر جائیں گے، الیکشن کمیشن،احسن اقبال کےٹوئٹراکاؤنٹ سے ثبوت جمع کرلیے ہیں ، احسن اقبال کے خلاف آئین کے آرٹیکل62ون کا کیس دائر ہوگا۔

یاد رہے اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے اقامہ پر وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کیلئے بھی درخواست دائر کی تھی ، جو اسلام آباس ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں۔

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 22%
Wind: WNW at 17.70 km/h
Sunday 20°C / 27°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 19°C / 27°C Sunny
Thursday 22°C / 27°C Sunny
Friday 21°C / 25°C Sunny
Saturday 22°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ