ہیڈلائنز


55 ارکان قومی اسمبلی نے نوازشریف کوبڑاجھٹکادیدیا

Written by | روزنامہ بشارت

ن لیگ کے 55 ارکان قومی اسمبلی لیگی قیادت کی پالیسیوں سے نالاں، درجن سے زائد ارکان نے چوہدری شجاعت سے رابطہ کرلیا۔ یہ انکشاف سینئر صحافی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں خصوصاً ختم نبوت کے معاملے کے بعد بڑی تعداد میں حکومتی ایم این ایز تنگ آچکے ہیں، درجن سے زائد ارکان اسمبلی نے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت سے رابطہ کیا ہے۔واضح رہے کہ انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کی جانب سے دہشتگردوں کے تعلقات کے حوالے سے مرتب کی گئی مبینہ فہرست میں کئی حکومتی وزرا اور ارکان اسمبلی کے نام شامل ہیں۔ اس معاملے پر جمعرات کے روز وفاقی وزیر کھیل و بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیر زادہ نے اپنی ہی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور آئی بی کی فہرست میں شامل ارکان کو ساتھ لے کر اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ کرگئے تھے۔

Mostly cloudy

10°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 54%
Wind: NW at 11.27 km/h
Friday 11°C / 19°C Partly cloudy
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 13°C / 20°C Partly cloudy
Monday 12°C / 18°C Sunny
Tuesday 11°C / 19°C Sunny
Wednesday 11°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ