ہیڈلائنز


الیکشن بل2017 میں ترمیم کا بل پیش کیا

Written by | روزنامہ بشارت

قومی اسمبلی میں وزیر قانون زاحد حامد نے الیکشن بل2017 میں ترمیم کا بل پیش کیا، اس موقع پر زاہد حامد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی اصلاحات میں 8 قوانین کی شقوں پر طویل بحث کی گئی تھی، اتنی محنت کے باوجود بل میں ایک ایسا ایشو اٹھایا گیا جو غلط ہے، میں ایسا سوچ بھی نہیں سکتا کہ ختم نبوت کے حوالے سے کوئی ایسی ویسی بات کروں، تمام سیاسی پارٹیوں نے محسوس کیا کہ اس معاملے کو چھیڑنا ہی نہیں چاہئے تھا جب کہ اصل قانون میں جو شکل ہے اسے اسی طرح بحال کیا جانا چاہیے، تمام سیاسی جماعتوں کا فیصلہ ہے کہ دونوں شقوں کو لفط بہ لفظ 2002 کی طرح بحال کیا جائے۔

قومی اسمبلی نے حلف نامے میں تبدیلی ختم کرنے کی ترمیم متفقہ طور پر منظور کرلی جس کے بعد امیدواروں سے ختم نبوت کا پرانا حلف نامہ بحال ہوگیا ہے جب کہ ترمیمی بل اب سینٹ سے بھی دوبارہ منظور کرایا جائے گا۔

 

Clear

14°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 61%
Wind: N at 11.27 km/h
Friday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Saturday 11°C / 12°C Scattered showers
Sunday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Monday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Tuesday 15°C / 22°C Mostly cloudy
Wednesday 14°C / 21°C Partly cloudy
Thursday 13°C / 20°C Cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ