ہیڈلائنز


شکریہ عمران! احتجاج سے لاہور کے لوگ مزید متنفر ہوگئے، احسن اقبال

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو اگر ملکی مفاد عزیز نہیں تو پہلے اپنا زور آزما کر دیکھ لیں  پھر مذاکرات کریں۔ تفصیلات کے مطابق احسن اقبال کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ عمران خان کو ملکی مفاد عزیز نہیں ہے، خان صاحب پہلے اپنا زور آزما لیں پھر مذاکرات کر لیں۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مذاکرات حکومت نے نہیں عمران خان نے توڑے تھے، خان صاحب کے بیانات سے لگتا ہے کہ وہ مذاکرات میں سنجیدہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شکریہ عمران! احتجاج سے لاہور کے لوگ مزید متنفر ہو گئے۔ واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے مطالبے پر عمل درآمد کے لئے پلان سی کے تحت لاہور میں احتجاج کیا جا رہا ہے اور اس موقع پر مختلف مقامات پر زبردستی دکانیں بند کرانے کی کوشش کی گئی جس کے باعث ہاتھا پائی کے واقعات بھی دیکھنے میں آئی۔

Partly cloudy

25°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 80%
Wind: NE at 6.44 km/h
Friday 22°C / 27°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ