ہیڈلائنز


حکومت بچانے کیلئے اسپیکر اور 2 وزرا کی قربانی دیدیں، آصف زرداری کا نواز شریف کو مشورہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم نوازشریف کو اسپیکر اور ایک 2 وزرا کی قربانی دیکر حکومت بچانے کا مشورہ دے دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سابق صدرآصف علی زرداری نے اپنے دست راست ایک سینیٹر کو حکومت کی اہم اتحادی جماعت کے سربراہ کے پاس بھیجا کہ وزیراعظم نوازشریف کومیری طرف سے مشورہ دیں کہ حکومت چلانے کے لیے اگر اسپیکر اور ایک ، 2 وزرا کی قربانی دینا پڑتی ہے تو دے دیں کیونکہ میں نے بھی وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی قربانی دی تھی بلکہ میں نے سارے ارکان اسمبلی کی قربانی دینے کیلئے ایک فہرست ترتیب دی تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے حلقوں میں دھاندلی کی شفافانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 61%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Friday 23°C / 29°C Sunny
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 22°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ