ہیڈلائنز


آرمی چیف آف اسٹاف زیر صدارت اسپیشل کور کمانڈر کانفرنس

Written by | روزنامہ بشارت

آرمی چیف کی زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس 7 گھنٹے تک جی ایچ کیو میں جاری رہی جس میں مختلف امور، ملکی سیاسی و داخلی صورتحال اور ملک کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کانفرنس میں شرکت کرنے والے افسران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج نبرد آزما رہے گی اور بچ جانے والے سلیپرز سیل کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ملکی سیاسی و داخلی صورتحال پر کانفرنس کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئین و قانون کی پاسداری اور عمل درآمد کے لیے پاک فوج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور جمہوریت کے فروغ کے لیے اداروں کو تقویت و استحکام دینے میں بھی فوج اپنا کردار ادا کرے گی۔

کانفرنس میں طے کیا گیا کہ پاک افغان بارڈر کی صورتحال اور سرحد پر نئی چیک پوسٹوں کی تکمیل جلد از جلد مکمل کرلی جائے گی۔

آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ حال ہی میں افغانستان کا سرکاری دورہ مکمل کر کے آئے ہیں جس میں انہوں نے افغان صدر اور مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات کی اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ پاک فوج افغانستان سے دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کے لیے ملحقہ سرحدی علاقوں پر باڑ لگا رہی ہے جس کا نصف کام مکمل ہوچکا ہے۔

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 22%
Wind: WNW at 17.70 km/h
Sunday 20°C / 27°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 19°C / 27°C Sunny
Thursday 22°C / 27°C Sunny
Friday 21°C / 25°C Sunny
Saturday 22°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ