ہیڈلائنز


اسلام آباد: احتساب عدالت کی سیکورٹی پر رینجرز کی تعیناتی معمہ بن گئی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کی سیکورٹی پر رینجرز کی تعیناتی معمہ بن گئی ہے۔ احتساب عدالت میں نواز شریف کی پیشی کے موقع پر وزیر داخلہ احسن اقبال سمیت مسلم لیگ (ن) کے دیگر وزرا کو داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا جس پر وزیر داخلہ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی ہے۔ رینجرز کس کے حکم پر عدالت کے باہر تعینات کی گئی یہ معمہ تاحال حل نہیں ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایس ایس پی نے رینجرز کو بلانے کے لیے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو مراسلہ بھیجا تھا جس کی کاپی وزارت داخلہ، آئی جی پولیس اور رینجرز کمانڈر کو بھی ارسال کی گئی، تاہم ڈی سی نے رینجرز کو طلب کرنے کا نہ کوئی حکم جاری کیا اور نہ ہی یہ خط آگے ارسال کیا۔

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 22%
Wind: WNW at 17.70 km/h
Sunday 20°C / 27°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 19°C / 27°C Sunny
Thursday 22°C / 27°C Sunny
Friday 21°C / 25°C Sunny
Saturday 22°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ