ہیڈلائنز


نواز شریف ملک کو انتشار کی طرف لے جانا چاہتے ہیں.شیری رحمان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ نواز شریف ملک کو انتشار کی طرف لے جانا چاہتے ہیں کیونکہ وہ جمہوریت نہیں اپنی ذات کو بچا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران رہنما شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد ہو گئی ہے، یہ اپنی ذات کے لیے ملک کو انتشار کی طرف لے گئے اور پاکستان کے مستقبل کے ساتھ کھیل رہے ہیں جب کہ ملک کےمعاشی حالات بہت ابتر ہیں۔ نواز شریف ملک کو انتشار کی طرف لے جانا چاہتے ہیں تاہم یہ جمہوریت کو نہیں اپنی ذات کو بچا رہے ہیں جب کہ پیپلز پارٹی نے آمر اور جیلیں برداشت کیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ بینظیرکی شہادت پر بھی آصف زرداری نے ’پاکستان کھپے‘ کانعرہ لگایا تھا تاہم آج اگر عدالت کا فیصلہ حکمران ہی نہ مانیں توعام آدمی کیا کرے گا، ہم نے صاف کہا کہ ایسا بل پاس نہیں ہوسکتا جو کسی کی ذات کو تقویت دے

Mostly cloudy

10°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 54%
Wind: NW at 11.27 km/h
Friday 11°C / 19°C Partly cloudy
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 13°C / 20°C Partly cloudy
Monday 12°C / 18°C Sunny
Tuesday 11°C / 19°C Sunny
Wednesday 11°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ