ہیڈلائنز


چوہدری نثار کی نواز شریف سے ملاقات، ایک دوسرے سے گلے شکوے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نواز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں نے ایک دوسرے سے گلے شکوے کئے ہیں۔

 چوہدری نثار علی خان نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پرویز رشید اور آصف کرمانی سمیت (ن) لیگ کے دیگر مرکزی رہنما بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران چوہدری نثار نے سابق وزیر اعظم سے لندن میں زیر علاج ان کی اہلیہ کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد بحالی صحت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے گزشتہ عرصے سے جاری ایک دوسرے سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا، طویل ملاقات کے بعد چوہدری نثار میڈیا سے بات کیے بغیر واپس چلے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے نواز شریف اور چوہدری نثار میں مختلف امور پر اختلافات تھے لیکن پاناما کیس کی سماعت کے دوران چوہدری نثار نے میڈیا کو اس بارے میں آگاہ کیا تھا جس کے بعد سابق وزیر داخلہ کئی مرتبہ اپنے تحفظات منظر عام پر لاچکے ہیں۔

Sunny

8°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 41%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Monday 10°C / 19°C Mostly cloudy
Tuesday 11°C / 20°C Mostly sunny
Wednesday 13°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Sunny
Friday 9°C / 17°C Sunny
Saturday 9°C / 15°C Partly cloudy
Sunday 11°C / 16°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ