ہیڈلائنز


الیکٹرونک ووٹنگ کے لئے 10ارب روپے اور 3 سال درکار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ملک میں عام انتخابات سے پہلے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کو ممکن بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کو کم از کم 10 ارب روپے کی گرانٹ درکار ہوگی جب کہ آئندہ عام انتخابات پر کل اخراجات 20 ارب سے زائد ہوں گے جو ملکی تاریخ کے مہنگے ترین الیکشن ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق مئی 2013 کے عام انتخابات پر 6 ارب روپے اخراجات آئے تھے جو2008کے عام انتخابات سے ایک ارب زائد تھے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی خریداری کیلئے نئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا خان کوآئندہ اجلاس میں بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کااستعمال انتخابات 2018 میں ہونے سے ہی ممکن ہوگا اور اگر قبل از وقت انتخابات کرانا پڑے تواس صورت میں موجودہ طریقہ کار کے علاوہ کوئی اور طریقہ نہیں ہے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی خریداری اور پورے ملک میں اسکے استعمال کو ممکن بنانے کیلئے کم ازکم 3 سال کا عرصہ درکار ہوگا۔ 10 ارب روپے ووٹنگ مشینیوں کی خریداری اور بعدازاںسیکیورٹی انتظامات اورٹیکنیکل عملے کے اخراجات اس کے علاوہ ہیں۔

Thunderstorms

27°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 78%
Wind: W at 11.27 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ