ہیڈلائنز


آصف کرمانی کی عمران خان پر تنقید

Written by | روزنامہ بشارت

 

 
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف کل احتساب عدالت میں پیش اور پریس کانفرنس بھی کریں گے
 
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف کرمانی نے کہا کہ عمران خان غیرسنجیدہ شخص ہیں،ان کی سیاست میں بلوغت نہیں اورنوازشریف کی واپسی کے حوالے سے منفی باتیں کرنے والوں پرافسوس ہوتا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عدالتوں کااحترام کیا،نوازشریف کی سیاسی اورقانونی مشاورت جاری ہے،آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ ن لیگ نوازشریف کی قیادت میں کل بھی متحد تھی آج بھی ہے اورکل بھی رہے گی،پارٹی صدرکے حوالے سے ورکنگ کمیٹی،جنرل کونسل فیصلہ کرے گی،انہوں نے کہا کہ نوازشریف شوق سے نہیں بیماراہلیہ کے پاس لندن گئے تھے۔
 
 
 
Cloudy

16°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 65%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 10°C / 17°C Partly cloudy
Monday 13°C / 21°C Cloudy
Tuesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Rain
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ