ہیڈلائنز


بھارت مغالطے میں نہ رہے کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائےگا، پاکستان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جانب سے سرحدپاردہشت گردی کی مبینہ پشت پناہی کے جواب میں جارحانہ اقدام کی دھمکی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ پاکستانی دفاعی صلاحیت سے متعلق کوئی کسی مغالطے کاشکار نہ رہے کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم  نے ہفتے کو جاری اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی وزرا کے بیانات میں عائد الزامات بے بنیاد اور اشتعال انگیز ہیں جوعلاقائی امن  کے لئے سود مند نہیں۔ انھوں نے کہا پاکستان اپنا دفاع کرناجانتا ہے، اس حوالے سے کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے ہم کسی بھی جارحیت کابھرپورجواب دیں  گے۔ پاکستان اپنے دفاع کے لیے پرعزم ہے اوروہ اپنے دفاع  پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ واضح رہے کہ بھارتی وزیردفاع منوہرپاریکم نے ایک بیان میں کہا تھا کہ سرحدپاردراندازی مبینہ طور پر پاکستان کی جانب سے ہوتی ہے، اس کے جواب میں مضبوط اقدام ہونا چاہیے، اگلے6 ماہ میں بھارت کی جانب سے اقدامات نظر آئیں گے، ہمیں ان لوگوں کوسبق سکھانا ہوگا۔

 
Partly cloudy

11°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 64%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 13°C / 18°C Mostly cloudy
Saturday 10°C / 12°C Showers
Sunday 11°C / 18°C Mostly cloudy
Monday 13°C / 20°C Cloudy
Tuesday 13°C / 20°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Partly cloudy
Thursday 15°C / 20°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ