ہیڈلائنز


خواجہ آصف بھی مشکل میں پھنس گئے

Written by | روزنامہ بشارت

سابق وزیراعظم نواز شریف کے بعد وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی مشکل میں پھنس گئے، پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار نے اقامہ ظاہر نہ کرنے پر خواجہ آصف کے خلاف عدالت میں نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی تھی اور اب ہائیکورٹ نے عثمان ڈار کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر خواجہ آصف کی نااہلی کا کیس  ہائیکورٹ میں سماعت  کے لیے مقرر کردیا گیا، جب کہ سماعت کے لیے 3 رکنی لارجزبینچ بھی تشکیل دے دیا گیا، لارجر بینچ میں جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس حسن اورنگزیب شامل ہیں ،3 رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت 26 ستمبر سے کرےگا۔

درخواستگزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ خواجہ آصف اور نواز شریف دونوں نے عدالت سے اقامے کی تفصیلات چھپائی تھیں ، خواجہ آصف سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرح منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں ، لہٰذا ان کی نااہلی بھی یقینی ہے۔

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 22%
Wind: WNW at 17.70 km/h
Sunday 20°C / 27°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 19°C / 27°C Sunny
Thursday 22°C / 27°C Sunny
Friday 21°C / 25°C Sunny
Saturday 22°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ