ہیڈلائنز


اسحاق ڈار کے گھرچھاپہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: نیب ٹیم کی اسحاق ڈار کے گھرچھاپہ،ٹیم نےملازمین سے پوچھ گچھ کی اسحاق ڈار کیخلاف وارنٹ گرفتاری ہے نیٹ ٹیم نے ملازمین کو بتایا ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 25ستمبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد ذرائع سے متعلق نیب ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی۔ دوران سماعت اسحاق ڈار عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے اظہار برہمی کیا تو وکیل نے کہا کہ اسحاق ڈار عدالت میں پیش ہونا چاہتے تھے لیکن ان کی طبیعت خراب ہے جس کی وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اسحاق ڈار کو سمن موصول ہوگیا تھا؟ جس پر ان کے وکیل نے بتایا کہ اسحاق ڈار کو سمن موصول ہوگیا تھا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ اسحاق ڈار کو 25 ستمبر کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔احتساب عدالت نے ملزم کو دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ عدم پیشی کی صورت میں نیب نے عدالت سے وزیر خزانہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔ اس سے قبل نیب لاہور نے اسحاق ڈار کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک سمیت تمام بینکوں کو خط لکھ دیا ہے

Sunny

6°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 75%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Partly cloudy
Tuesday 13°C / 18°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ