ہیڈلائنز


امریکاخطےمیں قیام امن کے لیے پاکستان سے تعلقات کو اہمیت دیتاہے

Written by | روزنامہ بشارت

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اند دنوں اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود ہیں‘ جہاں انہوں نے امریکی نائب صدر مائیک پنس سے اہم ملاقات کی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اہم شخصیات نے اس ملاقات میں پاک امریکا دوطرفہ تعلقات،جنوبی ایشیاسےمتعلق امریکی پالیسی اور افغان امن عمل پرتبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ امریکاخطےمیں قیام امن کے لیے پاکستان سے تعلقات کو اہمیت دیتاہے اور بہتر تعلقات کے لیے نئی راہیں تلاش کررہے ہیں۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کاکہنا تھا کہ پاکستان نے خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بے پناہ نقصانات برداشت کیے ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھیں گے۔

ملاقات میں پاکستان کے وزیرخارجہ خواجہ آصف،سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ، امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزازچوہدری اور ملیحہ لودھی بھی شریک تھیں۔

Sunny

6°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 75%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Partly cloudy
Tuesday 13°C / 18°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ