ہیڈلائنز


چوہدری نثار کا ن لیگ کیخلاف دھماکے دار اعلان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : چوہدری نثار نے کہا ہے کہ اپنے گھرکی صفائی سے متعلق بیان دے کر وزیر اعظم پاکستان کو تماشہ نہ بنائیں۔وزیراعظم کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کہ وزیراعظم اپنے گھر کو درست ضرو ر کریں ،انہیں کس نے روکا ہے ،کوتاہیوں اور کمزوریوں کا علاج ہونا چاہیے لیکن ایسے بیانات نہ دیں کیونکہ اس سے دشمن کے بیانیے کو تقویت  ملتی ہے ایسے بیانات سے پاکستان کا موقف عالمی سطح پر کمزور ہوتا ہے ،دشمن دہشت گردی کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دیتا ہے ۔ان کاکہنا تھا کہ وزراءحکومت میں ہیں بیان دینے کے بجائے عملی کام کریں ۔انہوں نے کہا کہ چار سال میں اپنے گھر کی جتنی صفائی کی گئی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ہے ،وزیر اعظم اپنے بیان سے پاکستان کا تماشا نہ بنائیں ۔واضح رہے کہ سب سے پہلے وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بیان دیا تھا کہ ہمیں اپنے گھر کو درست کرنا ہو گا جس پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی ان کی حمایت کی تھی اور کہا تھاکہ ہمیں اپنے گھر کی صفائی کی ضرورت ہے ۔

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 45%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 22°C / 28°C Mostly sunny
Monday 20°C / 27°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 18°C / 26°C Sunny
Thursday 22°C / 26°C Sunny
Friday 19°C / 26°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ