ہیڈلائنز


عمران خان احتجاج کی کال واپس لے لیں تو مذاکرات بھی شروع ہوجائیں گے، پرویز رشید

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کہتے ہیں کہ اگر عمران خان احتجاج کی کال واپس لے لیں تو مذاکرات کا سلسلہ بھی دوبارہ وہیں سے بحال ہوجائے گا جہاں سے ٹوٹا تھا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان نے حکومت سے جس وقت مذاکرات معطل کئے تھے اس وقت وہ کنٹینر پر موجود تھے اور انہوں نے ملک کے دیگر شہروں میں احتجاج کی کال نہیں دی تھی لیکن آج عمران خان کا کنٹینر سنسان پڑا ہے، ہم انھیں ایک مرتبہ پھر گلے لگانے کو تیار ہیں لیکن اس سے پہلے وہ احتجاج کی کال واپس لے کر دوبارہ کنٹینر پر آجائیں۔ پرویزرشید نے کہا کہ دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل اسی وقت ہو سکتی ہے جب اس کمیشن میں شامل افراد کو یہ یقین ہوگا کہ تحقیقات کے دوران عمران خان انہیں گالم گلوچ اور برے الفاط سے نہیں نوازا جائے گا اور ان کے کئے گئے فیصلوں کو تمام لوگ تسلیم کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ ایک دانشور ہیں اور مسلم لیگ (ن) ان کی بات کو غور سے سنتی ہے۔

 
Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 61%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Thursday 11°C / 19°C Partly cloudy
Friday 10°C / 19°C Mostly sunny
Saturday 11°C / 20°C Mostly sunny
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Sunny
Tuesday 11°C / 17°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ