ہیڈلائنز


سب متفق ہیں، دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، سراج الحق

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سیاسی جرگے کے سربراہ اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سب کاموقف ہے کہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے تو دیر کس بات کی ہے جب کہ اس حوالے سے حکومت اور پی ٹی آئی ایک ہی صفحے پر ہیں۔ اسلام آباد میں سینیٹر رحمان ملک کی رہائشگاہ میں جرگہ ارکان سے بات چیت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ سیاسی جرگے نے 37 بار پی ٹی آئی اور حکومتی ارکان کو مذاکرات کی میز پر بٹھایا لیکن بدقسمتی سے ماضی سے سبق نہیں سیکھا گیا، فیصل آباد جیسے واقعات سے بچنے کے لئے حکومت اور تحریک انصاف کو مذاکرات کی میز پر آنے کی ضرورت ہے اور اگر ایسے ہی حالات رہے تو سیاسی گاڑی کی بریک فیل ہو جائے گی۔
 
سراج الحق نے کہا کہ تاریخ دہرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، قوم کی طرح ہم بھی ملک کے مستقبل سے متعلق پریشان ہیں،ماضی سے سبق سیکھنا ہوگاورنہ مستقبل بھی ماضی کی طرح ہوگا۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ 1958ء اور 1977ء میں سیاسی جماعتوں نے ایک دوسرے کو برداشت نہیں کیا جس کی وجہ سے مارشل لا کا سامنا کرنا پڑا، اسی طرح 1999ء میں بھی تاریخ دہرائی گئی اور ایک مرتبہ پھر ویسے ہی حالات پیدا ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جرگے نے متعدد بار فریقین سے ملاقات کرکے ماحول کو بند گلی سے نکالا جب کہ حکومت نے کہا کہ پی ٹی آئی وزیراعظم کے استعفے سے پیچھے ہٹے اور ہم نے اس حوالے سے عمران خان سے بات کی جس پر انہوں نے لچک کا مظاہرہ کیا اور اب فریقین جوڈیشل کمیشن پر رضامند ہیں تو فوری طور پر دھاندلی کی تحقیقات کے لئے کمیشن بنا دینا چاہیئے۔

Partly cloudy

21°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 31%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 12°C / 18°C Mostly sunny
Tuesday 11°C / 18°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 11°C / 17°C Sunny
Friday 9°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ