ہیڈلائنز


اب وقت آگیا ہے کہ پاکستانی گورو عمران خان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا جائے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر ان کی پارٹی کی باغی خاتون رکن عائشہ گلالئی نے غیر اخلاقی پیغامات بھیجنے کے الزامات عائد کئے تھے جس کے بعد ملکی سیاست میں ایک بھونچال سا آگیا تھا مگر اب مسلم لیگ(ن) کی خاتون ایم این اے مائزہ حمید نے بھی پی ٹی آئی کے سربراہ کو شرمناک ترین الزام عائد کرتے ہوئے بھارتی میں جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار گورو رام رحیم سنگھ سے ملا دیا
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی خاتون ایم این اے مائزہ حمید کا کہنا ہے کہ بھارتی گورو کو خواتین کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار ہونے کے بعد اب وقت آگیا ہے کہ پاکستانی گورو عمران خان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا جائے۔ عمران خان کو بھارتی گورو قرار دینے کے بعد سوشل میڈیا پر مائزہ حمید کے اس اقدام کو شرمناک اور سیاست کی تذلیل کہا جا رہاہے جبکہ ٹوئٹر صارفین کی جانب سے ان کے ٹوئٹ پر انہیں کھری کھری سنائی ہیں۔
    After conviction of Indian guru for crime against women,it is high time that proceedings against local guru IK be initiated
    — Maiza Hameed (@MaizaHameed) August 30, 2017
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر مائزہ حمید کے نام سے اکاﺅنٹ ٹوئٹر کی جانب سے ویریفائڈ نہیں ہے مگر اس پر کی جانے والی ٹوئٹس ان کی سرگرمیوں اور مسلم لیگ(ن) کی پالیسیوں کے حوالے سے ہیں جس سے غالب امکان یہی ہے کہ وہ خود ہی اس اکاﺅنٹ کو استعمال کر رہی ہیں۔

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 48%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 24°C / 31°C Sunny
Sunday 24°C / 29°C Sunny
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ