ہیڈلائنز


اسلام قبول کرنے والی ماریہ اور بلاول بھٹو کی شادی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : مذہب تبدیل کر کے اسلام قبول کرنے والی ماریہ اور بلاول بھٹو کی شادی کے معاملے پر کیس کی سماعت ہوئی ۔ نئی نویلی دلہن نے اپنے والدین سے 40 منٹ تک بات چیت کی جو بے نتیجہ نکلی۔ نئی نویلی دلہن نے والدین کی بجائے شوہر کے ساتھ جانے پر اصرار کیا۔ جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں میاں بیوی کو ایک ساتھ رہنے کی اجازت دے دی۔

عدالت میں بلاول بھٹو نے اللہ اور اس کے رسول  کی قسم کھا کر ماریہ کا ساتھ نبھابے کا وعدہ کیا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ماریہ کو زندگی بھر کے لیے پارٹنر بنایا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ پولیس ماریہ اور بلاول کی حفاظت کو یقینی بنائیں ۔ عدالت کے مطابق متعلقہ عدالت میں پیشی کے لیے بلاول اور ماریہ راہداری ضمانت کی درخواست دے سکتے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ میں ڈاکٹر رمیش کُمار کی دل سے عزت کرتا ہوں۔ خواہش ہے کہ ان جیسے مزید 50 سے 60 پارلیمنٹیرینز مزید ہوں۔ عدالت نے نو مسلم ماریہ کی درخواست نمٹا دی

Partly cloudy

11°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 75%
Wind: N at 11.27 km/h
Saturday 9°C / 18°C Sunny
Sunday 10°C / 18°C Sunny
Monday 10°C / 19°C Sunny
Tuesday 10°C / 18°C Sunny
Wednesday 9°C / 17°C Mostly sunny
Thursday 11°C / 17°C Mostly cloudy
Friday 12°C / 18°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ