ہیڈلائنز


ٹرمپ کی دھمکیوں‌ پر عمران خان کا ردِعمل

Written by | روزنامہ بشارت

بنی گالا میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنے ملک و قوم کی نمائندگی کرتے ہوئے کہتا ہوں کہ ہم پر امریکی الزام لگا ہے کہ ہم دہشت گردوں کو پناہ دیتے ہیں، جس ملک نے قربانیاں دی ہیں اسی پر الزام؟

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کیا کہ آپ کو اس خطے کی معلومات ہی نہیں ہے، پاکستان نے اس جنگ میں بے شمار قربانیاں دیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے پاکستان پر اتنے الزامات عائد کیے، ہندوستان کو خطے میں ٹھیکے دار ی کا رول دیا لیکن حکومت خاموش رہی جب کہ چین نے باضابطہ بیان جاری کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس جنگ میں شامل ہونے کی کوئی ضرورت نہیں تھی، ہم نے ہمیشہ سے کہا تھا کہ اس جنگ میں شرکت نہیں کرو، اس جنگ میں 70 ہزار پاکستانی شہید ہوئے، کتنے زخمی ہوئے اور ایسے کتنے ہیں جن کا ہمیں علم نہیں، ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے اربوں ڈالر دیے لیکن حکومت کا اعدادو شمار ہے کہ اس جنگ میں پاکستان کا 100 ارب ڈالر سے زیادہ نقصان ہوا، ملک میں تباہی مچی، قبائلی علاقے سے 70فیصد لوگوں نے نقل مکانی کی اور ابھی تک واپس نہیں جاسکے، ان کا گھر، مویشی کاروبار سب تباہ ہوگیا اس کا اندازہ کوئی نہیں لگاسکتا کہ کتنا نقصان ہوا۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ اس جنگ میں فوج کی قربانیاں الگ ہیں، اس پر بھی اگر ہم یہ سنیں کہ ہم دہشت گردوں کو پناہ دیں تو ہم پر کیا بیتے گی؟ اور ہندوستان جس کا کوئی کردار نہیں اس کی تعریف ہوری ہے ؟اور ٹرمپ ہندوستان کی زبان بول رہا ہے جو انڈیا کا موقف تھا وہ ٹرمپ دہرا رہا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جو امریکا کی ناکامیاں ہیں ٹرمپ نے وہ ساری ذمہ داری پاکستان پر عائد کردی، ڈیڑھ لاکھ نیٹو کی فورس تھی، ایک ہزار ارب ڈالر انہوں نے وہاں خرچ کردیا، ہزاروں افغانی شہید کردیے ، ان کے پاس انٹیلی جنس تھی، ڈرون طیارے تھے وہ نیٹو فوج قابو نہیں پاسکی؟ کیا چند افراد جو پاکستانی سے وہاں پہنچ گئے ان کی وجہ سے امریکا وہاں کامیاب نہیں ہوا؟ اور اب مزید فوجی وہاں بلائے جارہے ہیں حالاں کہ افغانستان میں امن لانے کے لیے انہیں پاکستان کی ضرورت ہے۔

نہوں نے مطالبہ کیا کہ امریکا کو سخت پیغام دیا جائے کہ یہ قوم ایک ہے، فوج اور سویلین ایک پلیٹ فارم پر آئیں، پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلایا جائے اور اس حساس معاملے کو اٹھایا جائے اور امریکا کو سخت جواب دیا جائے۔

Sunny

19°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 31%
Wind: NW at 11.27 km/h
Thursday 11°C / 19°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Sunny
Saturday 13°C / 20°C Mostly sunny
Sunday 13°C / 20°C Partly cloudy
Monday 13°C / 18°C Sunny
Tuesday 10°C / 17°C Sunny
Wednesday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ