ہیڈلائنز


آئینی ترمیم صرف 62 ون ایف تک محدود رکھنے کا فیصلہ

Written by | روزنامہ بشارت

 

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم کا جائزہ لیا گیا۔
 
جاتی امرا میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پرویز رشید، خواجہ سعد رفیق، خواجہ حارث، رانا مقبول، امجد پرویز اور زاہد حامد سمیت نواز شریف کی قانونی مشاورتی ٹیم نے شرکت کی۔
 
اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم کا جائزہ لیا گیا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئینی ترمیم صرف 62 ون ایف تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، 62 ون ایف میں صرف نا اہلی کی مدت کا تعین کیا جائے گا جب کہ شقوں کی اسلامی روح کو کسی صورت نہیں چھیڑا جائے گا۔
Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 48%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 24°C / 31°C Sunny
Sunday 24°C / 29°C Sunny
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ