ہیڈلائنز


عمران خان نے ٹرمپ کو کرارا جواب دیدیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: امریکا کو افغانستان میں ناکام پالیسی کی وجہ سے شرمندگی اٹھانا پڑی، ہمیں قربانی کا بکرا بننے سے انکار کر دینا چاہیے، ڈالروں کے عوض پرائی جنگ کو کبھی نہیں اپنانا چاہیے: چیئرمیں پی ٹی آئی کا ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر سخت ردعمل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان پر دہشتگردوں کو پناہ دینے کے الزامات پر سختردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو افغانستان میں نا کام پالیسی کی وجہ سے شرمندگی اٹھانا پڑی، امریکا اپنی ناکامیوں کا سارا بوجھ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہمیں قربانی کا بکرا بننے سے انکار کر دینا چاہیے، ڈالروں کے عوض پرائی جنگ کو کبھی نہیں اپنانا چاہیے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا ہم نے امریکہ کی خوشنودی کیلئے افغانستان میں دوجنگیں لڑیں، دونوں جنگوں میں ہم نے بھاری انسانی اور معاشی نقصان اٹھایا، ہم نے دہشت گردی کیخلاف امریکی جنگ میں 70 ہزار پاکستانیوں کی قربانی دی۔عمران خان نے مزید کہا ہماری معیشت کو اس جنگ کے باعث 100 ارب ڈالرز سے زائد کا سنگین دھچکا لگا، وقت آگیا ہے کہ امریکہ سے کہا جائے کہ اب "مزید کبھی نہیں"۔ انہوں نے کہا ہمیں امریکہ اور بھارت کی ناکام پالیسیوں کا ملبہ اٹھانے سے بھی یکسر انکار کر دینا چاہئیے۔

Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 54%
Wind: NW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 24°C / 31°C Sunny
Sunday 24°C / 29°C Sunny
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ