ہیڈلائنز


سپریم کورٹ کی سندھ اور پنجاب حکومتوں کو بلدیاتی انتخابات کیلئے ایک ماہ کی مہلت

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سندھ اور پنجاب کی حکومتوں کو بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تیاریوں کے لئے ایک ماہ کی مہلت دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتخابات اور چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق رپورٹ جمع کرائی جس میں عدالت کو یقین دلایا گیا کہ دونوں صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کے لئے جلد حلقہ بندیوں کے لئے اقدامات کریں گی جب کہ الیکشن کمیشن حکام کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے آئینی مسودہ مل گیا ہے۔ عدالت نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے لئے ایک ماہ کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 8 جنوری تک کے لئے ملتوی کردی جب کہ معززعدالت نے چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی تعیناتی کے بعد دائر درخواست بھی نمٹا دی۔

Thunderstorms

27°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 63%
Wind: N at 6.44 km/h
Monday 22°C / 29°C Sunny
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 25°C / 31°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ